24 جون 2026 - 03:55
یمن کی امریکہ اور اسرائیل کی مکمل شکست تک 'میدانوں کی وحدت' برقرار رکھنے پر تاکید

یمنی پارلیمان نے امریکی-اسرائیلی محور کی سازشوں کے بارے میں انتباہ کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا کہ وہ میدانوں کی وحدت و یکجہتی قائم رکھنے کی پابند رہے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صنعا میں یمن کی سرکاری پارلیمان نے آج منگل کو زور دے کر کہا ہے کہ سید عبدالملک الحوثی، انقلاب یمن کے اس ملک کے انقلاب کے قائد نے حکم دیا ہے کہ یمن 'دفاعی مزاحمت' کے مرحلے سے 'جامع پہل' کے مرحلے میں داخل ہو جائے۔

یمنی پارلیمان کا کہنا ہے کہ قائد کے اس حکم کا مقصد اس ملک کی اندرونی صورتحال کو منظم کرنا ہے چنانچہ یمنی عوام کو عملی  میدان میں آ کر اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ دشمن کی مسلط کردہ اقتصادی جنگ ناکام ہو جائے اور یمنی عوام کی لوٹی گئی دولت محفوظ رہے اور واپس آجائے، اور اندرونی پیداوار کو فعال کرکے، 11 سالہ محاصرے کے اثرات کم کئے جائیں۔

اس اعلامئے میں، فلسطینی عوام اور مقاومت کے لئے یمن کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ ملک 'میدانوں کی وحدت (یعنی مقاومت کے تمام محاذوں کی یکجہتی)' کے پالیسی کا پابند ہے اور امریکہ اور اسرائیل کی جارحیتوں کی شکست تک اس راہ پر گامزن رہے گا۔

یمن کی پارلیمان نے اندرونی محاذ کو مضبوط بنانے اور دشمنوں کی کسی بھی ممکنہ حماقت کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، واضح کیا کہ یمن کے تمام طبقات کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل اور ان کے علاقائی کرائے کے اداروں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

یمنی پارلیمان نے یمنی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ عام لام بندی کے 'طوفان الاقصی' کیمپوں میں فوجی تربیت حاصل کریں، تمام ممکنہ امکانات اور فوجی و سیکیورٹی کے شعبوں میں خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے شعور اور تیاری کی سطح بلند کریں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha